۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزه/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مولانا جان محمد جعفری ونگانی مرحوم کی پہلی برسی (30 اپریل 2023ء) کی مناسبت سے ایک پیغام میں ان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مولانا جان محمد جعفری ونگانی مرحوم کی پہلی برسی (30 اپریل 2023ء) کی مناسبت سے ایک پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبۂ سندھ کی معروف, نظریاتی, تنظیمی اور سماجی شخصیت مولانا جان محمد ونگانی نہ صرف تبلیغ کے شعبوں میں فعال اور سرگرم رہنماء کے طور پر پہچانے جاتے تھے بلکہ ملی پلیٹ فارم کے ذریعہ یونٹ سے لے کر صوبائی سطح تک خدمات انجام دینے میں پیش پیش رہے, قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین, قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی سے لے کر اب تک مرحوم کی ملی و سماجی خدمات کا ایک طویل دورانیہ ہے.

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ مولانا جان محمد جعفری ونگانی کی بے لوث اور گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مختلف میدانوں میں جاری انکی جدوجہد کو آگے تک لے جایا جائے, جس سے نہ صرف مولانا مرحوم کی روح بھی شاد ہوگی اور یہ عمل ملت کی سربلندی و سرفرازی کا سبب بھی بنے گا, مولانا مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ایک بار پھر انکے خانوادے, پسماندگان, علماء کرام, دوست و احباب اور انکے عقیدتمند شاگردان سے دل تعزیت و تسلیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .